ETV Bharat / state

مہاراشٹرمیں،سنٹرل پولیس فورس تعینات

author img

By

Published : May 18, 2020, 9:06 PM IST

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے دوران پولیس سسٹم پر مستقل دباؤ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی پولیس فورس کی دس یونٹز مہاراشٹر میں داخل ہو چکی ہے۔

مہاراشٹرمیں،سنٹرل پولیس فورس تعینات
مہاراشٹرمیں،سنٹرل پولیس فورس تعینات

پیر سے ریاست کے مختلف مقامات پر ان کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاست میں داخل ہونے والی ان یونٹزمیں، ریپڈ ایکشن فورس کی 5 یونٹ ، سی آئی ایس ایف کے 3 یونٹ اور سی آر پی ایف کے 2 یونٹ شامل ہیں جنھیں ریاست کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

ایک تکڑی میں 100 فوجی ہیں۔ ریاست کی مجموعی صورتحال پر غور کرتے ہوئے ، ریاستی حکومت نے 20 دستوں کا مطالبہ کیا تھا جس پر مرکزی حکومت کی جانب سے 10 دستے بھیجے گئے ہیں-

اس ضمن میں عوامی نظم ونسق کے فرائض کی انجام دیہی کے لیے پولس فورس کی کمی کے باعث حکومت مہاراشڑا نے مزکزی حکومت سے ریاست میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتایا تھا کہ رمضان اور عید کے پیش نظر حکومتِ مہاراشٹر نے ریاست میں امن و امان اور قانوں کی صورتحال کو بہتر اور یقینی بنانے کے لئے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی 20 کمپنیوں کی مانگ کی تھی۔

یہ یونٹ ممبئی ، پونے، اورنگ آباد ، مالیگاؤں ، امراوتی میں تعینات کئے جائیں گی۔ رمضان عید ، پلکھی سہالہ ، گنیشسوتو کے پس منظر میں ، یہ یونٹ ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے اور مہاراشٹرا پولیس کو آرام دینے کے لئے تعینات کی جا رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کمشنروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ریاست میں مرکزی پولیس فورس کی ان یونٹوں کو تعینات کریں۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل یہ باتیں گشت کر رہی تھیں کہ ریاست میں فوج کو طلب کیا جائے گا۔ لیکن وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے نے پہلے ہی مسترد کردیا تھا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ اشارہ بھی کیا کہ پولیس فورس کی مدد کے لئے سنٹرل سیکیورٹی فورسز کو طلب کیا جائے گا اس کے مطابق ، ریاست میں وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا تھا کہ نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیوں کو ریاست میں بلایا جائے گا۔

انیل دیشمکھ نے کہا تھا کہ اس اقدام سے پولیس کو بھی تعاون ملے گا جبکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اور عید بھی قریب ہےاس لئے ریاستی حکومت پولیس پر اضافی دباؤ ڈالنے سے قاصر ہے۔ "کورونا کی وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نے پولیس فورس دن اور رات کئی گھنٹوں تک انتہائی مشکل اور تناؤ کے حالات میں کام کررہے ہیں۔ رمضان عید بھی قریب ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ پولیس پر مزید اور زیادہ دباو بڑھے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.