ETV Bharat / state

اورنگ آباد ضلع میں قحط سالی جیسی صورتحال مرکزی کمیٹی نے معائنہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 5:48 PM IST

Central Govt Team Visit Drought Hit Areas: اورنگ آباد ضلع کی کچھ تحصیلوں میں قحط سالی کا اعلان کیا گیا ہے، اس قحط سالی کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی ٹیم نے اورنگ آباد ضلع کے کچھ تحصیلوں کا دورہ کیا اور تباہ شدہ فصلوں کا جائزہ لیا۔

اورنگ آباد ضلع میں قحط سالی جیسی صورتحال مرکزی کمیٹی نے معائنہ کیا
اورنگ آباد ضلع میں قحط سالی جیسی صورتحال مرکزی کمیٹی نے معائنہ کیا

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کے کچھ اضلاح ایک بار پھر قحط سالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے کسانوں کی فصل برباد ہو رہی ہے۔اورنگ آباد ضلع کی کچھ تحصیلوں میں قحط سالی جیسی صورتحال ہے، جس کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ٹیم آئی ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد ضلع کی کچھ تحصیلوں میں کسانوں کی تباہ شدہ فصلوں کا جائزہ لیا۔ ان سے ملاقات کی۔

اس دوران کمیٹی ممبران نے مشاہدہ کیا کہ کسانوں کی کپاس، مکئی اور دیگر فصلیں پانی کی کمی کے باعث سوکھ گئی ہیں، اور انہیں بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا ہے اور گاؤں کے تالاب اور پانی کے کنویں بھی خشک ہونے کے دہانے پر ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی ٹیم نے کسانوں سے بات کی اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی، ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس ٹیم کے ذمہ داران نے کہا کہ وہ ضلع کے مختلف دیہاتوں میں جا کر فصلوں کی تباہ شدہ فصلوں کا جائزہ لیں گے۔ایک میٹنگ بھی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جیوتی با پھلے جن آروگیہ یوجنا کی ویب سائٹ دوبارہ شروع

سانوں کی تباہ شدہ فصلوں کا جائیزہ لینے آئی مرکزی حکومت کی ٹیم کے جانے کے بعد کسانوں کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اب حکومت ان کسانوں کی فصلوں کے لیے کسی نہ کسی طریقے سے مدد کرے گی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے قحط سالی جیسی صورتحال ہے اور خریف کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے، اگر کچھ فصل باقی بھی رہ گئی ہے تو اس کی بازاروں میں قیمت نہیں مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.