ETV Bharat / state

Protect Waqf Ownership وقف کی ملکیت کو بچانے کے لیے مرکزی حکومت کی بیداری مہم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

وقف اور وقف کی املاک کی تحفظ اور دور حاضر میں وقف کی املاک کو کیسے بچایا جائے اس بات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ملک کے الگ خطوں، ریاستوں اور شھروں میں بیداری مہم کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کرنے کئی کوشش کر رہی ہے تاکہ وقف کی املاک میں ہونے والی بدعنوانی کو بے نقاب کیا جائے اور اُس کا حساب کتاب رکھا جائے تاکہ وقف کی املاک سے مسمانوں کی فلاح و بہبود کا کام لیا جائے۔

وقف کی ملکیت کو بچانے کے لیے مرکزی حکومت کی بیداری مہم

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 5:20 PM IST

وقف کی ملکیت کو بچانے کے لیے مرکزی حکومت کی بیداری مہم

ممبئی: ممبئی میں اس بابت ریاست کی پہلی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ریاست کے وہ افراد موجود تھے جو وقف بورڈ اور وقف کی املاک میں ہونے والے مسائل کو لیکر لڑائی لڑ رہے ہیں۔ شبیر انصاری وقف بچاؤ تحریک کے صدر ہیں۔ 40 برس تک شبیر انصاری نے وقف املاک کی حفاظت کے لیے کئی مظاہرے کیے اور کئی بیداری مہم کا حصہ رہے۔ انصاری کہتے ہیں کہ ریاست مہارشٹر میں وقف کی املاک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے جس کی جانچ بے حد ضروری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ معاملہ وقف سے جڑا ہونے کے باوجود اس میٹنگ میں مہاراشٹر وقف بورڈ کے بیشتر افراد غیر حاضر رہے۔ حالانکہ اس میٹنگ میں آنے والے کارکنان نے وقف بورڈ کے ملازمین اور ممبران کے کام کاج کو لیکر الزامات عائد کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

سماجی کارکن محمود حکیمی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وقف مافیاؤں کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے وقف کی املاک پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ اس کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ در اصل مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے وقف کونسل کے ذریعے دہلی میں ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں آج ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں اُن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں دہلی کی اقلیتی وزارت کے نمائندے بھی شامل ہوئے۔ وقف سے متعلق تمام مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس پر ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.