مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع ٹیپو سلطان ٹاور مشاورت چوک پر پی ایف آئی کے مقامی کارکنان نے یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا مالیگاؤں کے صدر مولانا سیف الرحمن ندوی کی زیرنگرانی شہر کے متعدد مقامات پر پرچم کشائی، کارنر میٹنگ اور موٹرسائیکل ریلی جیسے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔Popular Front Celebrates Foundation Day
اس موقع پر مولانا سیف الرحمن ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں بھارت کی سیکولر سماج اور جمہوری فکر کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ ایسی طاقتوں کے خلاف اور ملک و عوام کے مفاد کے لئے ہم سب کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ہمیشہ سے شہری حقوق سماجی انصاف قومی سلامتی و اتحاد اور ملک کے کمزور طبقات کی تقویت کیلئے کام کرتی آرہی ہیں۔
وہیں اس تعلق سے مولانا عرفان ندوی نے کہا کہ ملک میں پھیلی آر ایس ایس کی غنڈہ گردی تشدد خوف اور دہشت کو جڑ سے اکھاڑنا پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے 26 جنوری سے 15 اگست تک ایک کیمپین بعنوان جمہوریت بچاؤ کے نام سے چلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ED Raids Houses of PFI Leaders: 'پی ایف آئی ای ڈی کی چھاپہ ماری سے خوفزدہ نہیں'
واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا مالیگاؤں کے کارکنان نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس یہ عہد کیا کہ ہم ملک کی جمہوریت کی بقا کے لئے اور اس ملک کی گنگا جمنا تہذیب کی روایت کو برقرار رکھیں گے اور جو فرقہ پرست تنظیمیں ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے اسے ہم پورا ہونے نہیں دیں گے اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی حفاظت کریں گے۔