ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سوڈے کی گاڑی پر حملہ کرنے والے اوباش نوجوانوں پر مقدمہ درج - سراج احمد فقیر محمد

گزشتہ دنوں قدوائی روڈ جنتا لاج کے پاس ایک سوڈے کی گاڑی پر پانچ نوجوانوں نے حملہ کردیا تھا، اور راہ فرار اختیار کرلی تھی، وہیں انہیں اسلامپورہ علاقے میں ہتھیاروں کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا تھا۔

case registered against youths who attacked soda shop
مالیگاؤں: سوڈے کی گاڑی پر حملہ کرنے والے اوباش نوجوانوں پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 9:11 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق 16 اپریل2021 کی رات ایک بجے کے درمیان قدوائی روڈ جنتا لاج کے قریب معمولی تنازع کے سبب مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا تھا۔اطراف کے کچھ نوجوانوں کا آپس میں سنگین جھگڑا ہوگیا جس میں اوباش نوجوانوں نے اپنا سوڈا نام کی ایپی گاڑی کو کافی نقصان پہنچایا۔اور گاڑی پر کام کرنے والے نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

اس تعلق سے سوڈے کا کاروبار کرنے والے شیخ سراج احمد فقیر محمد (42) سالہ ساکن کسمباروڈ (مالیگاؤں) نے سٹی پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ 16 اپریل کی رات ایک بجے کے درمیان سوڈے کی گاڑی پر کام کرنے والا سلمان نامی لڑکا پیری چوک جنتا لاج کے پاس پانی بھرنے گیا تھا کہ اسی دوران ملزم نمبر 1 سے 6 وہاں پر آئے اور 13 اپریل کو فریادی کے بھائی کے ساتھ پیسے مانگنے پر ہوئے تنازعہ کو لیکر ہاتھوں میں تلوار اور کلہاڑی جیسے تیز دھار ہتھیار لیکر مارپیٹ کرتے ہوئے سوڈے کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا اور 15 سو روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

اس معاملے میں سٹی پولیس عملہ نے شیخ سراج کی فریاد پر ملزم نمبر (1) شیخ یعقوب عبدالرشید ساکن ملا باڑه (مالیگاؤں) (2) شیخ فرید عبدالرشید (3) بلا دادا (4) مظہر دادا (5) محمّد عبدالرشید ساکن کمالپورہ اور (6) محمد اخلاق عبدالرشید ساکن کمالپورہ (مالیگاؤں) کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 24/021 قلم 143 , 144, 146, 147 , 148 , 149 , 504 , 506 , 427, 188, 269 , 270 , 461 آرم ایکٹ 4/25 و 3 ، 4 ، 5، ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 56 فساد برپا کرنے اور ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کرنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس آئے ایم ٹی گائکر کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.