مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے خلاف شیوسینا کے رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے نے کرانتی چوک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، شکایت میں انہوں نے آئی این ایس وکرانت کے چندے میں غبن کا کریٹ سومیا پر الزام عائد کیا Case registered against BJP leader Kirit Somaiya ہے۔
بی جے پی اور شیوسینا رہنماؤں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف الزام عائد کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسی ضمن میں شیوسینا کے رہنماؤں نے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے خلاف آج دھرنا دیا اور انتظامیہ سے اینٹی نیشنل کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
اس معاملے میں پولیس نے بتایا کہ شیوسینا کے رہنماؤں کی جانب سے کی گئی شکایت درج کرلی گئی ہے اور اعلی افسران سے تبادلہ خیال کرکے اگلی کرروائی کی جائے گی۔