ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جنتا کرفیو کے دوران ہوٹل کھلی رکھنے پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 22, 2020, 11:05 PM IST

جنتا کرفیو کے تحت پورے ملک کی عوام نے وزیراعظم کی اپیل پر اپنے تمام کاروبار بند رکھے اور گھر میں آرام کیا لیکن ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک ہوٹل کُھلی رکھنے پر پولیس نے ہوٹل مالک پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مِلن ہوٹل
مِلن ہوٹل

شہر مالیگاؤں میں بھی جنتا کرفیو کے تحت مکمل بند کا ماحول دیکھا گیا، جنتا کرفیو کے دوران شہر کے تمام تر کاروبار بند رہے لیکن بس اسٹینڈ کے سامنے واقع مِلن ہوٹل جاری رکھنے پر پولس نے دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق مِلن ہوٹل پر صبح دس بجے چائے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہو رہی تھی، اسی لیے ہوٹل کے مالک شیخ زاہد شیخ ذاکر پر پولس کانسٹبل ولاس رمیش سوریہ نے کلکٹر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اس معاملہ کی قانونی کاروائی سٹی پولس اسٹیشن میں جاری ہے اس کے علاوہ شہر میں جتنا کرفیو کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی دوسرا معاملہ پیش نہیں آیا ہے اور صبح سے ہی لوگ گھروں میں رہے جبکہ سرکردہ افراد کی جانب سے جنتا کرفیو کے اہتمام کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.