ETV Bharat / state

Case filed against Raj Thackeray: اورنگ آباد میں ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف مقدمہ درج - اشتعال انگیز تقریر اور شرائط کی خلاف ورزی کا الزام

مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف اورنگ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان پر جلسے کے دوران اشتعال انگیز تقریر اور شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے۔ بتا دیں کہ انہوں نے مساجد کے روبرو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے کی دھمکی دی تھی۔Case filed against Raj Thackeray

اورنگ آباد میں ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : May 3, 2022, 7:03 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف اورنگ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، راج ٹھاکرے پر ایک مئی کو جلسہ عام میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے، سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گجانن اینگلے کی شکایت پر سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔Case filed against Raj Thackeray

اورنگ آباد میں ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ راج ٹھاکرے کو جلسے کے مشروط اجازت دی گئی تھی، لیکن جلسہ عام میں 16 شرطوں میں سے بارہ شرطوں کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، اس لیے راج ٹھاکرے سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک گیری کررہے ہیں۔

واضح رہے راج ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں دھمکی دی تھی کہ 4 مئی کو مساجد سے لاؤڈاسپیکر نہیں نکالے گئے تو ریاست بھر میں مساجد کے روبرو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا جائے گا، راج ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں باضابطہ عوام کو مساجد کے روبرو ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کرنے پر اکسایا ہے، پولیس نے راج ٹھاکرے کی تقریر کی ہی بنیاد بناکر مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Loudspeaker Controversy: راج ٹھاکرے کے شرانگیز بیان سے مساجد کو کم مندروں کو زیادہ نقصان ہوگا، مفتی محمد اسماعیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.