ETV Bharat / state

Career Guidance Program جامع مسجد کی جانب سے طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس پروگرام

جامع مسجد ممبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں کوکنی کمیونٹی ہال میں کیرئر گائیڈنس فیئر نویں تا بارہویں جماعت(اسکول اور جونیئر کالج) کے طلباء کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

جامع مسجد کی جانب سے طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس پروگرام

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 5:40 PM IST

جامع مسجد کی جانب سے طلبہ کے لیے کیریئر گائیڈنس پروگرام

ممبئی: دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے بعد طلبہ کے سامنے سب سے بڑا چیلینج ہوتا ہے اپنے بہتر مستقبل کے لئے کورس اور فیلڈ کا انتخاب کرنا۔ صحیح رہنمائی نہ ہونے کے سبب اُنہیں خود کا مستقبل بہتر بنانے کے لئے کون سے کورس کرنے چاہئے یا کس فیلڈ میں جانا چاہیے، اُنہیں یہ سوچنے اور سمجھنے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع مسجد ممبئی اور اُس کے زیر اہتمام فیملی فرسٹ گائیڈنس نے ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے کیریئر گائیڈنس پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعے بچے وہاں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے بہتر مستقبل کے بارے میں صحیح فیصلہ لے سکتے ہیں۔

جامع مسجد ممبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں کوکنی کمیونٹی ہال میں کیرئر گائیڈنس فیئر نویں تا بارہویں جماعت(اسکول اور جونیئر کالج) کے طلباء کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں انجمن اسلام کالج ، پالی ٹیکنیک کالسیکر ٹیکنیکل کالج، مہاراشٹرا کالج، اکبر پیربائی، رضوی کالج، منی پال یونیورسٹی اور امیٹھی یونیورسٹی سمیت متعدد کالز کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔

اس موقع مفتی اشفاق قاضی نے کہا کہ اس اہم پروگرام میں طلباء وطالبات کے لئے اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (Aptitude Test)کی سہولیات مہیا کی گئی ہے، طلبہ ماہرین فن سے رو برو گفتگو کر رہے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کا تعلیمی سفر آسان ہوسکے۔ قاضی نے مزید کہا کہ مساجد کا تصور صرف نماز تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ نماز کے علاوہ دوسری سرگرمیاں مساجد سے شروع کرنا چاہیے تاکہ اس سے معاشرے کہ بھلا ہو۔ مسجد کا امام پورے معاشرے کہ امام ہوتا ہے لیکن اسے بھی مسجد تک ہی محدد کر چکے ہیں۔
اس لئے ہمیں معاشرے کی فلاح بہبود کے لیے اب اسی طرز پر پروگرام اجلاس کہ اہتمام کرنا چاہیے جو موجودہ نسل کی فلاح و بہبود کے لیے ہو اس سے اُنہیں نصیحت ملے اور جانکاری حاصل کرنے میں اُنہیں کوئی دشواری نہ ہو۔

جامع مسجد کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ مساجد میں معاشرتی سرگرمیوں کے لیے ہم نے جامع مسجد کے دروازے ہر خاص و عام مسلم غیر مسلم سب کے لئے کھول دیے تاکہ مسجد اور مسجد میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں ہر ایک کو جانکاری ہو اسی طرز پر ملک کے الگ الگ خطوں میں اگر مساجد میں فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو ہمیں ہمارے معاشرے کے ہمارے گھروں کے مسائل کے لیے پولیس تھانوں اور عدالت کے چکر نہیں کاٹنا پڑےگا۔ اسلام نے آج سے 1400 قبل انہی مساجد کو انصاف اور مسائل کو حل کرنے کے لیے مختص کیا تھا لیکن دھیرے دھیرے انہی صرف مساجد کے لئے ہی مختص کے دیا گیا ہے۔ اس لئے ہمیں اب لوگوں کو یہ بات بتانا ہوگا کہ معاشرے میں مساجد کی اہمیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Career Guidance Programme in Meerut سماجی تنظیم انصار فاؤنڈیشن نے کریئر گائڈینس پروگرام کا انعقاد کیا

ڈاکٹر ریحان انصاری کیریئر کاؤنسلنگ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ ڈاکٹر انصاری کہتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم ہے، دسویں بارہویں کے بعد اُسکے لیے اس طرح کے پلیٹفارم کی ضرورت ہے۔ اس سے جانکاری، بیداری سب کچھ اُن طلبہ کو ملتی ہے۔ اُنہیں اسکی ضرورت ہے۔ اس فیلڈ سے وابستہ ماہرین کے لیے بچے ادھر اُدھر بھٹکتے رہتے ہیں لیکن اس طرح کے پروگرام میں اُنہیں یہ ساری سہولتیں آسانی سے مل جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.