ETV Bharat / state

ممبئی: جب کار کنویں میں ڈوب گئی - ممبئی کی بارش

ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں بارش کے سبب کنویں پر بنا سلیب ٹوٹنے سے ایک کار اس میں پوری طرح ڈوب گئی۔

کار کنویں میں ڈوب گئی
کار کنویں میں ڈوب گئی
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 5:51 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس دوران ممبئی کے گھاٹکوپر کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو واقعی حیران کن ہے۔

کار کنویں میں ڈوبی

گھاٹکوپر ویسٹ کاما لین میں رام نیواس سوسائٹی میں کار ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس سوسائٹی میں کنویں پر آر سی سی سلیب لگا کر گاڑیاں کھڑی کی جارہی تھیں لیکن آج بارش کے سبب سلیب گر گیا اور اس پر کھڑی ہوئی کار پانی میں ڈوب گئی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ سوسائٹی گھاٹ کوپر ویسٹ کاما لین میں تری بھوون سویٹس کے پیچھے ہے۔ کئی برس قبل سوسائٹی نے آدھے کنوے کو آر سی سی سلیب سے کوور کیا تھا جہاں سوسائٹی کے رہائشی اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے۔

کنویں پر بنا آر سی سی سلیب بارش کے سبب ٹوٹ گیا اور پنکج مہتا نام کے شخص کی کھڑی کار کنویں میں ڈوب گئی۔ اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ حادثے کی اطلاع ٹریفک کنٹرول روم کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بارش کے سبب مختلف واقعات میں اب تک ممبئی میں 13 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

بارش کے نتیجے میں بدھ کے روز ملاڈ مالونی میں ایک مکان منہدم ہوا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ جمعرات کو دہیسر میں مکان گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.