ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ تقرری امتحان ملتوی کئے جانے پر امیدواروں میں ناراضگی - تقرری امتحان ملتوی

Maharashtra Waqf Board Recruitment Exam مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے تین اور چار جنوری کو ہونے والا امتحان ملتوی کئے جانے پر امیداروں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ تقرری امتحان ملتوی کئے جانے پر امیدواروں میں ناراضگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:08 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ تقرری امتحان ملتوی کئے جانے پر امیدواروں میں ناراضگی

اورنگ آباد: مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے تمام اضلاع کے مختلف شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آئی بی پی ایس کے ذریعہ ریاست کے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز قائم کر کے وقف ملازمین اور افسران کی بھرتی کا اعلان جاری کیا گیا۔ ریاست بھر سے کئی امیدواروں نے کلرک، جونیئر کلکر، وقف آفسر اور دیگر آسامیوں کے کیلئے ایک ہزار روپے فیس کے ساتھ درخواست فارم کیا تھا۔

اس کے بعد وقف بورڈ کی جانب سے 4 اور پانچ نومبر کو امتحان کے شیڈول کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ہال ٹکٹ بھی جاری کر دیئے گئے تھے لیکن امتحان سے تین روز قبل یہ اعلان کیا گیا کہ امتحانات ملتوی کئے جارہے ہیں۔ اگلی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد 16 اور 17 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، اس مرتبہ بھی متعلقہ محکمہ نے انتہائی لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحان کے دو دن قبل دوسری مرتبہ امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد تیسری تاریخ 3 اور 4 جنوری 2024 کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کے 33ویں سالانہ جلسہ کا انعقاد

امتحان کی تاریخوں میں بار بار تبدیلی کیے جانے کے سبب امیدواروں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔امیدواروں کی جانب سے وقف بورڈ انتظامیہ پر تنقید کی جارہی ہے۔ سر پرستوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ طلبا نے فارم بھرتے وقت جن شہروں میں امتحانی مراکز کی نشاندہی کی تھی، انہیں شہروں میں انہیں سینٹر دیا جائے، کیونکہ اس سے قبل دو مرتبہ جب امتحانات ملتوی کئے گئے، ان مرتبہ بھی انہیں مطلوبہ سیٹرس دیئے گئے تھے۔ لہذا اس مرتبہ بھی انہیں وہی سینٹر دیئے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.