ETV Bharat / state

سی اے اے صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں: جتیندر اوہاڑ - caa not only muslims

مہاراشٹر کے کابینی وزیر جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ 'سی اے اے صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک کی تمام پسماندہ ذاتوں کا مسئلہ ہے اور ملک کے دستور کا مسئلہ ہے۔ اس لیے اسے مسلم رنگ دے کر تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔'

سی اے اے صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں: جیتندر اوہاڈ

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 11:54 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیر برائے ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل پیدا ہوگئی ہے کہ آخر اوہاڑ نے اس طرح کا بیان کیوں کر جاری کیا۔ جب کہ اوہاڑ کے بیان سے قبل این سی پی یوتھ کے صدر کارپوریٹر شانو پٹھان نے بھی ایک پیغام چلا کر ممبرا میں شہریت ترمیمی قانون کے لیے جاری مہم پر نہ صرف تنقید کی بلکہ اس میں کچھ سیاسی لوگوں کے شامل ہونے سے اس تحریک کو نقصان پہنچنے کی بات کہی ہے۔

سی اے اے صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں: جیتندر اوہاڈ

جس کے بعد اوہاڈ نے اپنا ویڈیو جاری کر کہا کہ 'جنہیں بھی ممبرا میں انتخاب لڑنا ہے شوق سے لڑیں، سیاست کریں، کارپوریٹر بنیں سب کو سیاست کرنے کی آزادی ہے لیکن اس آئین کی لڑائی کو ڈھال نہ بنایا جائے یہ ملک کے آئین کے لیے لڑی جانے والی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا مجھے افسو س ہے کہ کچھ لوگ اسے مسلمانوں کی لڑائی بتا کر اس میں سیاست کر کے اپنی سیاسی روٹی سیکنے کا کام کر رہے ہیں لیکن ہم اس لڑائی کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.