ETV Bharat / state

'عوام کا رجحان کانگریس کی طرف'

author img

By

Published : Oct 24, 2019, 9:11 PM IST

Updated : Oct 24, 2019, 9:18 PM IST

مہاراشٹر اور ہریانہ ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما راجیو شکلا نے کہا کہ انکی پارٹی ابھی بھی سیاسی دوڑ میں اہم مقام رکھتی ہے۔

'عوام کا رجحان کانگریس کی طرف'

حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد کانگریس کو نشانہ بنایا جارہا تھا اور شدید نکتہ چینی بھی کی جارہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پولز کے مطابق کانگریس کو ایک کمزور پارٹی کے طور پر دکھایا جارہا تھا۔جبکہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ کانگریس ایک مضبوط پارٹی ہے۔

'عوام کا رجحان کانگریس کی طرف'

انہوں نے کہا کہ 'ضمنی انتخابات کے نتائج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کا رجحان کانگریس کی طرف ہے۔'

حزب اختلاف کی جماعت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی شیوسینا پر منحصر ہے، شیوسینا کے بغیر بی جے پی نہ حکومت بنا سکتی ہے نہ ہی حکومت چلا سکتی ہے۔'

ایک سوال پر کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لیے جو قوم پرستی کا ایجنڈہ اپناتی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایجنڈہ مثبت مفہوم کے لیے ہوتا تو قابل قبول ہوتا۔'

Last Updated : Oct 24, 2019, 9:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.