ETV Bharat / state

اے پی جے عبدالکلام کی تعلیمات پر عمل کر کے پاٹودہ گاؤں بنا بے مثال

تہوار اور مٹھاس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے جبکہ دیوالی کے موقع پر راشن کی دکانوں پر صرف ایک کلو شکر ہی دی جاتی ہے لیکن مہاراشٹر میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں گرام پنچایت کی جانب سے لوگوں کو آدھی قیمت میں 25 کلو شکر دی جارہی ہے۔

By following the teachings of APJ Abdul Kalam, Patoda village became unparalleled
اے پی جے عبدالکلام کی تعلیمات پر عمل کرکے پاٹودہ گاؤں بنا بے مثال
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:35 PM IST

اورنگ آباد سے پندرہ کلو میٹر فاصلے پر واقع پاٹودہ گاؤں ہر معاملے میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، جدید سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں بھی اس گاؤں کا کوئی ثانی نہیں ہے، ساڑھے تین ہزار کی آبادی والے اس گاؤں میں پانی، بجلی ، سڑک جیسی بنیادی سہولیات کے علاوہ بہت ساری ایسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جو بڑے بڑے شہروں میں بھی میسر نہیں ہیں۔

اے پی جے عبدالکلام کی تعلیمات پر عمل کرکے پاٹودہ گاؤں بنا بے مثال

دیوالی کے موقع پر پاٹودہ گاؤں کے لوگوں کی خوشیوں میں مٹھاس گھولنے کے لیے گرام پنچایت نے ہر ایک گھر کو محض پانچ سو روپئے پچیس کلو شکر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں کے سرپنچ بھاسکر راؤ پیرے کا کہنا ہیکہ گاؤں کے لوگ صدفیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور گرام پنچایت اسکیموں کی شکل میں انھیں لوٹادیتی ہے۔

By following the teachings of APJ Abdul Kalam, Patoda village became unparalleled
اے پی جے عبدالکلام کی تعلیمات پر عمل کرکے پاٹودہ گاؤں بنا بے مثال

پاٹودہ گاؤں کو مہاراشٹر میں مثالی گاؤں کا ایوارڈ مل چکا ہے، سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے دور میں اس گاؤں کو نرمل گاؤں کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ پاٹودہ میں بنیادی سہولیات کے علاوہ صنفی بھید بھاؤ کی گنجائش نہیں اور نہ ہی ذات پات کی کوئی جگہ ہے، اس کے علاوہ اس گاؤں میں مفت وائی فائی، بزرگوں کے لیے مفت کھانا، چار قسم کا پانی یعنی گرم، پیوری فائی اور استعمال کے علاوہ کھیتی کے لیے چوبیس گھنٹے پانی کی سہولت ہے۔ پنچایت کی جانب سے اناج مفت میں پیس کر دیا جاتا ہے اور پورے گاؤں میں کہیں بھی کوئی نالی نہیں دکھائی دیتی۔

گاؤں کے سرپنچ کا کہنا ہیکہ اے پی جے عبدالکلام ان کا آدرش ہے۔ پاٹودہ گاؤں میں ہر گھر کے سامنے آپ کو نام کی تختی نظر آئے گی اس میں مالک اور مالکین کا نام درج ہوتا ہے یعنی جائیداد میں میاں بیوی دونوں برابر کے حصے دار ہوتے ہیں، اس کے علاوہ اس گاؤں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کی تمام تدابیر اختیار کی گئی ہیں، ہر گھر میں درخت لازمی ہے، گاؤں کے لوگ خوشی خوشی سالانہ چار ہزار روپئے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ یہ ٹیکس کورونا وبا کے دوران بھی گرام پنچایت کو موصول ہوا۔ یہی وجہ ہیکہ گاؤں میں اب دیوالی کی دھوم ہے لیکن گرام پنچایت نے آتش بازی پر روک لگا دی ہے۔ اس لیے شور شرابہ تو نہیں لیکن دیوالی کی مٹھائیاں یہاں خوب تقسیم ہوگی یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.