ETV Bharat / state

لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب بازاروں سے خریدار غائب - لوکل ٹرین

حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی لیکن ممبئی کے لوکل بازاروں کی حالت آج بھی پہلے جیسی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح سے ان دکانوں میں قفل لگا تھا وہ قفل تو کھل چکا ہے، لیکن ان دکانوں میں خریدار نا کے برابر ہیں۔

Buyers disappear from markets due to local train closure
لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب بازاروں سے خریدار غائب
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:48 PM IST

ممبئی کا محمد علی روڈ، بھنڈی بازار، منارہ مسجد، ناخدا محلہ جیسے بازاروں کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور متوسط طبقے کا تعلق ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین سے ہے۔

لوکل ٹرین بند ہونے کے سبب بازاروں سے خریدار غائب

ان بازاروں کی اگر معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے تو عام آدمی کی رسائی کے لیے لوکل ٹرین کا شروع ہونا ضروری ہے، جسے کورونا وبا پر کنٹرول پانے کے لئے حکومت نے پوری طرح سے بند کر دیا ہے۔

مقامی دکاندار ابراہیم کہتے ہیں کہ جون کے مہینے میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتی لیکن بازار میں اس نرمی کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا اور اب حالات ایسے ہیں کہ سال کے آخر ی مہینے تک بھی حالات بنتے نظر نہیں آرہے۔

ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین نہ صرف قلیل مسافت طے کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ممبئی کی معیشت ممبئی کے بازاروں میں اس کا ایک اہم کردار ہے۔ جسکے بارے میں حکومت کو اب سوچنا ہوگا۔ ورنہ ان بازاروں میں پہلے جیسی رونق لانے اور خریدار اکٹھا کرنے کے لئے طویل وقت لگ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.