ETV Bharat / state

Misbehave With College Girl اسمارٹ سٹی بس میں کنڈیکٹر نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، مقدمہ درج

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 1:07 PM IST

اورنگ آباد میں ایک اسکولی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بس کنڈکٹر نے اسمارٹ سٹی بس میں کالج جانے والی ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ نے اپنے گھر والوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔ اسمارٹ سٹی بس انتظامیہ نے ملزم کنڈکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا۔ Student harassed by bus conductor

اسمارٹ سٹی بس میں کنڈیکٹر نے طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں اسمارٹ بس کے کنڈیکٹر نے ایک اسکولی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر بس میں بدتمیزی کی۔ ملزم نے طالبہ کا ہاتھ پکڑ کر موبائل نمبر لینے کی کوشش کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے چیخ و پکار شروع کردی، لڑکی کے ہنگامہ کرنے کے بعد بس فورا رک گئی۔ متاثرہ بس سے نکل کر گھر پہنچی جہاں اس نے گھر والوں کو پوری آپبیتی سنائی۔ گھر والوں نے اورنگ آباد کے سڈکو پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا، جیسے ہی معاملہ اسمارٹ سٹی آفیس میں پتہ چلا اس کے بعد کنڈیکٹر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

اس معاملے میں اورنگ آباد کے سڈکو پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 19 سالہ لڑکی کامرس کے فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے۔ وہ کالج جانے کے لیے اپنے سہلیوں کے ساتھ روزانہ اسمارٹ سٹی بس میں سفر کرتی تھی۔ اسی دوران وہ کالج سے گھر جانے کے لیے سڈکو بس اسٹینڈ جانے والی بس میں سوار ہوئی۔ اس وقت بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کے علاوہ تین مسافر سوار تھے۔ اس دن متاثرہ کے ساتھ کوئی دوست نہیں تھا۔ متاثرہ لڑکی جیسے ہی بس میں سوار ہوئی، بس کنڈکٹر نے اس سے ٹکٹ کے پیسے لے لیے لیکن ٹکٹ نہیں دیئے اور لڑکی کی سہیلیوں کے بارے میں پوچھنے لگا جو آج موجود نہیں تھیں۔ دیگر مسافروں کو ٹکٹ دینے کے بعد کنڈکٹر اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ والی سیٹ پر رکھا بیگ اٹھا کر اس کے پاس بیٹھ گیا۔

مزید پڑھیں: CRPF Commandant Gets Bail مبینہ جنسی ہراسانی کے ملزم سی آر پی ایف افسر ضمانت پر رہا

اس دوران جیسے ہی بس اسٹاپ پر بس رکی تو کنڈیکٹر نے بس سے اترتے ہوئے مسافر سے کہا کہ ہمیں سامنے والی دکان سے آئس کریم لا کر دے دو، کنڈیکٹر کا عجیب رویہ دیکھ کر لڑکی ڈر گئی اور آئس کریم کھانے سے انکار کر دیا۔ اس دوران کنڈکٹر نے لڑکی سے اس کا موبائل نمبر مانگا لیکن جب اس نے نمبر دینے سے انکار کیا تو اس نے لڑکی کے ہاتھ سے موبائل چھین لیا اور اس پر اس کا نمبر ڈائل کیا۔ کنڈیکٹر کا رویہ لڑکی کے لئے ناقابل برداشت تھا اور لڑکی نے وہاں سے جانے کی کوشش کی لیکن اس نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، جس کے بعد لڑکی زور سے زور چیخنے لگی اور بس رک گئی جیسے ہی بس رکی کی، لڑکی فوراً اتر گئی۔ اس نے گھر جا کر اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی اور سڈکو پولس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جیسے ہی اسمارٹ سٹی بس انتظامیہ کو اس کی اطلاع ملی انہیں نے متعلقہ کنڈکٹر کو سروس سے برخاست کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.