ETV Bharat / state

Building Collapsed in Bhiwandi بھیونڈی میں مخدوش عمارت منہدم، کئی افراد کے پھنسے ہونے کا امکان۔ راحت رسانی کے کام جاری - Building Collapsed in Bhiwandi

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں بھیونڈی میں مخدوش عمارت منہدم ہوگئی ہے جس میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ راحت رسانی کے کام جاری ہیں۔

Building Collapsed in Bhiwandi
Building Collapsed in Bhiwandi
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:18 PM IST

بھیونڈی میں مخدوش عمارت منہدم، کئی افراد کے پھنسے ہونے کا امکان

بھیونڈی: مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں بھیونڈی میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے۔ ممبئی سے متصل بھیونڈی کے والپاڈا علاقے میں گرنے والی عمارت کے ملبے میں 15 سے 20 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کو یہ جانکاری دی ہے۔ معلومات کے مطابق تین منزلہ عمارت تھی اور یہ حادثہ دوپہر 2.45 منٹ پر بھیونڈی کے والپڈا علاقے میں پیش آیا عمارت کیلاش نگر کے والپاڈا کے وردھمان کمپاؤنڈ میں تھی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور این ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے مقامی لوگ بھی امدادی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ ابھی بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

اس عمارت کے نیچے ایک گودام ہے اور اوپر مکانات تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا کہ اس عمارت کا ڈھانچہ رہائشی تھا یا کمرشل تھا اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس عمارت کی دوسری منزل میں 3 سے 4 خاندان رہائش پذیر تھے۔ گراؤنڈ فلور پر گودام تھا جہاں مزدور کام کرتے تھے۔ ان میں سے کچھ کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے فی الحال کسی کی موت کی خبر نہیں ہے۔
جائے وقوع پر ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔ یہ عمارت بہت پرانی بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی کی موت کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد میں ملبے تلے دبے ہونے کہا امکان جتایا جا رہا ہے۔ اس حادثے سے آس پاس کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.