بلڈر یوسف لکڑاوالا پر الزام ہے کہ اس نے ممبئی سے متصل ماول علاقے میں اپنے ایک ساتھی موہن نائر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 50 کروڑ ملکیت کے زمین فرضی طریقے سے حاصل کی ہے۔مزید یہ کہ لکڑا والا پر زمین سے متعلق دستاویزوں میں بھی بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرنے کا الزام ہے۔
جسکے بعد حکومت مہاراشٹر نے اکنامک آفینس ونگ میں بلڈر کے خلاف دھوکہ دھی کے ساتھ ساتھ کئی سنگین دفعات کے تحت کیس درج کر اسے گرفتار کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلڈر کیس درج ہونے کے بعد سے لندن بھاگنے کی فراق میں تھا لیکن اس سے پہلے ہی اکنامک آفینس ونگ نے ائیرپورٹ کو بلڈر کے متعلق الرٹ جاری کر دیا تھا جس کے بعد اسے احمدآباد ایرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی کورٹ میں پیشی کے دوران کئی سفید پوش ہستیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ اس کیس میں وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کروا لیں گے۔
لیکن کورٹ نے معاملے کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے ملزم کو 18 اپریل تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔