اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بھارتیہ راشٹریہ سمیتی کے رہنما عبدالقدیر مولانا نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاست میں سیکولر پارٹی صرف بی آرایس ہے اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ این سی پی فرقہ پرست پارٹی ہے۔ ریاست میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کے حق میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اورنگ زیب ہمارے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان پر حکومت کی اور تمام ذاتوں اور مذاہب کو اپنے ساتھ لے کر حکومت کی ہے۔ ان کے دور میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اپنے سیاسی مفاد کے لیے اورنگزیب کے بارے میں نازیبا بیانات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:AIMPLB Delegation مسلم پرنسل لاء بورڈ کے وفد کی ابوعاصم اعظمی سے ملاقات، سول کوڈ و دیگر مسائل پر گفتگو
آر ایس کے قائد عبدالقدیر مولانا کا کہنا ہے کہ اس وقت ریاست میں سیکولر پارٹی بی آرایس ہے۔ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ این سی پی فرقہ پرست پارٹی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ جماعت آئندہ انتخابات میں متبادل کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزدور، کسان اور عام آدمی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ چونکہ ایم ایل اے اقتدار کے لیے ادھر ادھر پھر رہے ہیں، عوام کو اب منحرف ہونے والوں پر بھروسہ نہیں رہا۔ چنانچہ بی آر ایس پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھیج کر ہمارے ووٹ ہمیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے پریس کانفرنس میں اس یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کو ضرور کامیابی ملے گی۔