اورنگ آباد میں کورونا کی تیسری لہر Corona Third Wave کے مقابلے کے لیے اقدامات جاری ہیں، ابتدائی مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے کہا کہ کورونا وبا سے شہریان کو محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے پندرہ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران آستک کمار پانڈے نے بھی بوسٹر ڈوز Booster Dose لگوایا اور شہر میں کورونا وبا سے مقابلے کے لیے پندرہ نکاتی پروگرام کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Launches Booster Dose: ٹی ہریش راؤ اور اکبرالدین اویسی نے بوسٹر خوراک کا آغاز کیا
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت کورونا مریضوں کو ان کے گھر میں ہی کوارنٹین کیا جائےگا۔ اس میں طبی امداد کا انتظام اور دیگر امور شامل ہیں۔
میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے مطابق اس پروگرام میں نجی ہسپتالوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ Booster Dose for Frontline Workers in Aurangabad