ETV Bharat / state

فیض احمد فیض کی شاعری کا انگلش ورژن - اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقدہ ادبی نشست میں پروفیسر ظہیر علی کی تحریر کردہ کتاب 'رومانسنگ وتھ ریولیوشن لائف آف فیض احمد فیض' اور ڈاکٹر ارتکاز افضل کی کتاب 'حسب مقدور' کا اجرا عمل میں آیا۔

فیض احمد فیض کی شاعری کا انگلش ورژن
فیض احمد فیض کی شاعری کا انگلش ورژن
author img

By

Published : Nov 29, 2019, 7:33 PM IST

اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کو انگریزی میں متعارف کرواکر پروفیسر ظہیر علی نے ادبی دنیا پر احسان عظیم کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کیا، وہ کریسینٹ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے اس پروگرام میں دو کتابوں کا اجرا عمل میں آیا۔

فیض احمد فیض کی شاعری کا انگلش ورژن، ویڈیو

اس تقریب میں 'رومانسنگ ود ریوولوشن لائف آف فیض احمد فیض' کتاب کا اجرا ہوا جو اردو کے عالمی شہرت یافتہ شاعر فیض احمد فیض کی شاعری کا انگریزی ورژن ہے۔

تقریب اجرا میں نامور ادبا، دانشور اور ریسرچ اسکالر موجود تھے۔

پروفیسر ظہیر علی کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ارتکاز افضل نے اسے ایک عظیم کارنامے سے تعبیر کیا، ساتھ ہی فیض احمد فیض کے ادبی سفر پر بھی روشنی ڈالی۔

معروف شاعر خان شمیم خان نے فیض احمد فیض کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تقریب کی صدارت مہاراشٹر کالج، ممبئی کے پرنسپل شکیل محمود ہرزک نے کی۔

اس تقریب میں ماہرین ادب نے معروف ادبی شخصیات اور ان کی خدمات پر اپنے اپنے زاویے سے روشنی ڈال کر سامعین کی معلومات میں اضافہ کیا۔

کریسینٹ سوسائٹی کے صدر خان مقیم خان پروگرام کے اغراض ومقاصد پیش کیے جبکہ یوسف دیوان نے پروگرام کی نظامت انجام دی اسی طرح سہیل ذکی الدین کے اظہار تشکر کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.