ارون گاؤلی کو مکوکا کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
گاؤلی نے عدالت میں عرضی داخل کرکے درخواست کی تھی کہ ان کی سزائے عمر قید پر غور کرے لیکن بامبے ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
گاؤلی کو ایک خصوصی عدالت نے سنہ 2012 میں سزا سنائی تھی البتہ وہ سنہ 2008 سے ہی اس معاملہ میں جیل میں ہے۔
بامبے ہائی کورٹ کی جسٹس بی پی دھرم ادھیکاری اور سوپنا جوشی پر مشتمل بینچ نے خصوصی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا اور ان کے معاونین اور قتل میں شامل مجرمین کی سزا بھی برقرار رکھی گئی ہے۔