ETV Bharat / state

Malegaon Bomb Blast Case: بامبے ہائی کورٹ نے مقدمہ کی سماعت جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 9:53 AM IST

بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے خصوصی این آئی اے عدالت کو حکم دیا کہ وہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کو جلد از جلد مکمل کیے جانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ Malegaon 2008 Bomb Blast Case

Malegaon Bomb Blast Case
Malegaon Bomb Blast Case

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں گزشتہ روز بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے خصوصی این آئی اے عدالت کو حکم دیا کہ وہ معاملے کو جلد از جلد مکمل کیے جانے کے لیے ضروری اقدامات کرے نیز استغاثہ کو حکم دیا کہ وہ روزانہ دو گواہوں کو عدالت میں حاضر کریں۔ جسٹس ریوتی ڈیرے اور جسٹس وی جی بشٹ نے ٹرائل کورٹ میں مزید حکم دیا کہ وہ ہر پندرہ دن پر ہائی کورٹ میں مقدمہ کی پیش رفت کے تعلق سے رپورٹ پیش کریں۔' Malegaon 2008 Bomb Blast Case

دو رکنی بینچ ملزم سمیر کلکرنی کے جانب سے داخل پٹیشن پر سماعت کررہی تھی۔ سمیر کلکرنی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے ماضی میں متعدد احکامات جاری کیے گئے کہ مقدمہ کی جلد از جلد سماعت مکمل کی جائے لیکن اس کے باوجود ابھی تک مقدمہ خاتمے نے قریب بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔

سمیر کلکرنی نے عدالت کو مزید بتایا کہ 'گزشتہ سالوں میں استغاثہ نے صرف 250 سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جبکہ کُل گواہان کی تعداد 455 ہے یعنی کے ابھی بھی دوسو گواہان کی گواہی باقی ہے۔ این آئی اے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سندیش پاٹل نے عدالت کو بتایا کہ این آئی اے کی کوشش سے ہے کہ جلد از جلد مقدمہ کی سماعت ہو لیکن گواہان کی سمن ملنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے استغاثہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے نچلی عدالت کو یہ مشورہ بھی دیا کہ جو گواہان عدالت میں حاضر نہیں ہورہے ہیں ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔ اس درمیان خصوصی این آئی اے عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ شاہد ندیم (جمعیتہ علماء مہاراشٹر) نے خصوصی جج اے کے لاہوٹی کو بتایا کہ 'بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کیے جانے والی عرضداشت واپس لیتے ہیں اور امید کرتے ہیں ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2008 Malegaon Bomb Blast: ملزم سدھاکر کوعدالت کی وارننگ، ضمانت کی شرائط پر عمل آوری کا حکم

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ، سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیگر، کرنل پرساد، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.