ETV Bharat / state

نکیتا جیکب کو عدالت سے راحت - etv bharat urdu news

nikita jacob
nikita jacob
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 12:38 PM IST

Updated : Feb 17, 2021, 2:31 PM IST

12:35 February 17

ٹول کِٹ معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے نکیتا جیکب کی عبوری ضمانت کی عرضی منظور کر لی ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کسانوں کے احتجاج سے متعلق 'ٹول کِٹ' دستاویز کیس کے سلسلے میں نکیتا جیکب کی عبوری ضمانت کی عرضی منظور کر لی اور نکیتا کو تین ہفتوں کی راحت دی ہے۔

نکیتا جیکب کی وکیل سنجکتا ڈے نے بتایا کہ 'بامبے ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ وہ مسلسل تحقیقات میں تعاون کر رہی ہیں اور اگر دہلی پولیس انہیں سمن بھیجتی ہے تو وہ حاضر ہو جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس دوران (تین ہفتے) ہمیں دہلی کی عدالت سے باضابطہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنا ہے۔'

عدالت نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں انہیں 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور شیوریٹی کے رقم کے عوض رہا کیا جائے گا۔

دہلی پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ 'ٹول کِٹ' کیس میں جیکب کو اہم ذمہ داری ادا کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'ٹول کِٹ' معاملے میں دِشا روی اور شانتانو ملک بھی شک کے دائرے میں ہیں۔  

دِشا روی کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا اور دہلی کی عدالت نے دِشا روی کو پانچ روز کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2021, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.