ETV Bharat / state

ICIC Bank Loan Scam ممبئی ہائی کورٹ نے چندا کوچر اور ان کے شوہر کو رہا کرنے کی اجازت دی - سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر چندا کوچر

بامبے ہائی کورٹ نے انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (آئی سی آئی سی آئی) بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور دیپک کوچر کو رہا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ Videocon Loan Fraud Case

ممبئی ہائی کورٹ
ممبئی ہائی کورٹ
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 12:37 PM IST

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے انڈسٹریل کریڈٹ اینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (آئی سی آئی سی آئی) بینک ویڈیوکان لون فراڈ کیس میں بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو عدالتی حراست سے رہا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ 'گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہے۔' واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر چندا کوچر (Chanda Kochar)، ان کے شوہر دیپک کوچر اور ویڈیو گروپ کے بانی وینوگوپال دھوت کو لون فراڈ کیس معاملے میں 10 جنوری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ چندا کوچر اور ان کے شوہر کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 23 دسمبر کو گرفتار کیا تھا جب کہ دھوت کو 26 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی نمائندگی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اے لیموسین نے کی۔ اس کے بعد عدالت نے تینوں کو 10 جنوری 2023 تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ Videocon Loan Fraud Case

سی بی آئی نے کوچر اور دھوت کے علاوہ دیپک کوچر کے زیر انتظام نیوپاور اینیو ایبلز(این آر ایل)، سپریم اینرجی، ویڈیوکان انٹرنیشنل الیکٹرانکس لیمیٹیڈ کو تعزیرات ہند کی دفعات اور کرپشن ایکٹ 2019 کے تحت انہیں ملزم قرار دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو آئی سی آئی سی آئی بینک نے قرض دیا تھا۔ جو بعد میں این پی اے بن گیا اور بعد میں اسے ’’بینک فراڈ‘‘ کہا گیا۔ ستمبر 2020 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیپک کوچر کو گرفتار کیا۔ درحقیقت 2012 میں چندا کوچر کی زیرقیادت آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیوکان گروپ کو 3,250 کروڑ کا قرض دیا تھا اور چھ ماہ بعد وینوگوپال دھوت کی ملکیت والی میسرز سپریم انرجی نے میسرز نیو پاور رینیوایبلز کو 64 کروڑ کا قرض دیا تھا۔ جس میں دیپک کوچر کا 50 فیصد حصہ ہے۔ ICIC Bank Loan Scam

واضح رہے کہ آئی سی آئی سی آئی بینک اور ویڈیوکان کے شیئر ہولڈر اروند گپتا نے وزیر اعظم ریزرو بینک اور SEBI کو ایک خط لکھ کر ویڈیوکان کے چیئرمین وینوگوپال دھوت اور آئی سی آئی سی آئی کے سی ای او اور ایم ڈی چندا کوچر پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھوت کی کمپنی ویڈیوکون کو آئی سی آئی سی آئی بینک سے 3250 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا تھا اور اس کے بدلے میں دھوت نے اپنا پیسہ نوپاور میں لگایا تھا، جو چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کے ذریعہ چلائی جانے والی متبادل توانائی کمپنی ہے۔ الزام ہے کہ اس طرح چندا کوچر نے وینوگوپال دھوت کو اپنے شوہر کی کمپنی کا فائدہ پہنچایا۔ سال 2018 میں اس انکشاف کے بعد چندا کوچر کو بینک سے استعفیٰ دینا پڑا۔ سی بی آئی نے اس سے قبل فروری 2018 میں اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات (PE) درج کی تھی۔ ICIC Bank Loan Scam

یہ بھی پڑھیں : Chanda Kochhar آئی سی آئی سی آئی کی سابق سی ای او چندا کوچر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.