ETV Bharat / state

BMC to Release Funds For Graveyards بی ایم سی جلد ہی قبرستانوں کے لیے فنڈز جاری کرے گا - بی ایم سی کا قبرستانوں کے لیے فنڈز

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کہا کہ قبرستان کے ٹرسٹیان و ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے وارڈ کے ایم او ایچ سے رابطہ کریں اور ان کے انجینیئر کے ساتھ قبرستانوں کا سروے کرائیں تاکہ درپیش مسائل کو مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکے۔ MLA Rais Shaikh on Mumbai Graveyards

BMC to Release Funds for Graveyards
بی ایم سی قبرستانوں کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 5:23 PM IST

ممبئی میں موجود نجی اور سرکاری قبرستان کی تزئین کاری کے لیے محکمہ بی ایم سی جلد ہی فنڈ جاری کرے گا۔ یہ بات سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہی ہے۔ اُنہوں نے قبرستان کے ٹرسٹی اور ذمہ داروں سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ قبرستان میں ہونے والی خامیوں اور ضرورتوں سے متعلق مقامی بی ایم سی وارڈ میں بتائیں جس کے بعد ہر قبرستان کی تزئین کاری کے لیے ٹینڈر کے ذریعے رقم جاری کی جائے گی۔ Mumbai Graveyards Issue

بی ایم سی قبرستانوں کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔

رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی شہر اور مضافات کے مسلم اکثریتی علاقوں میں قبرستان کے مسائل اور اس کی خستہ حالی کا معاملہ بار بار سماج وادی پارٹی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن میں اٹھایا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کی جس کی وجہ سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قبرستانوں کی تعمیر و مرمت کام کیا گیا لیکن اس کے باوجود شہر و مضافات میں اب بھی کئی قبرستان خستہ حالی کا شکار ہیں، جن میں نجی قبرستان بھی شامل ہے۔

BMC to Release Funds for Graveyards
بی ایم سی قبرستانوں کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔

رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے میونسپل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا جس کے بعد میونسپل انتظامیہ نے تمام وارڈ کے ایم او ایچ کو قبرستان کا کام کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر و مضافات میں بی ایم سی کے تحت آنے والے قبرستان اور بالخصوص نجی قبرستان کے ٹرسٹیان، ذمہ داران، سوشل ورکرز اور این جی اوز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے وارڈ کے ایم او ایچ سے رابطہ کریں اور ان کے انجینیئر کے ساتھ قبرستانوں کا سروے کرائیں تاکہ مسلم قبرستانوں میں درپیش مسائل کو مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.