ممبئی: محکمہ بی ایم سی نے اپنے نوٹس میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ممبئی کے ایسے 269 اسکولوں نے محکمہ بی ایم سی کی جانب سے جاری کیے گئے قانونی فرمان کو پورا نہیں کیا۔ اس وجہ سے یہ سارے اسکول اب غیر قانونی اسکولوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
لہٰذا اگر والدین اپنے بچوں کا یہاں ایڈمیشن کرانا چاہتے ہیں تو وہ نہ کرائیں اور جہاں بھی ایڈمیشن کرانا چاہتے ہیں، سب سے پہلے وہ جانچ کر لیں کہ وہ اسکول قانونی ہے یہ غیر قانونی ہے۔ جنوبی ممبئی، گوونڈی، ملاڈ، دادر، اندھیری، ان سب جگہوں اور غیر قانونی اسکولوں کو اکثریت ہے۔
جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں زکریا پٹیل، ڈونگری علاقے میں آر ایچ کے ایجوکیشن ٹرسٹ، مدنی اسکول، صفا اسکول، محمدیہ ہائی اسکول، المومنہ اسکول شامل ہے۔BMC Released List of 269 Illegal Schools
حال ہی میں بی جے پی لیڈر نتیش نے ٹھاکرے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی میں ایسے 269 اسکول جو غیر قانونی طریقے سے چلائے جا رہے ہیں انہیں کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ادھو حکومت آخر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے رانے نے کہا کہ تعلیم کا حق سب کو ہے لیکن جو 269 اسکول غیر قانونی طریقے سے چل رہے ہیں یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے۔
رانے نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سو رہی ہے، ہر حکومت کا یہ فرض ہے کہ تعلیم کو لیکر وہ سنجیدہ رہیں۔ تعلیمی مراکز کو لیکر وہ سنجیدہ رہیں، لیکن یہاں معاملہ اس کے برعکس ہیں، یہاں غیر قانونی اسکول بے خوف ہوکر چلائے جا رہے ہیں اور کارروائی کے نام پر صرف خانہ پرتی کی جارہی ہے۔ محکمہ بی ایم سی انہیں نوٹس بھیجتی ہے، لیکن کارروائی نہیں کرتی۔