ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی میں بھنڈی بازار علاقے میں یوسف مہر علی روڈ سمیت دیگر علاقے میں فری کرنے والے ہاکرز فری کرنے والوں کے خلاف بی ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔بی ایم سی کی اس کارروائی کے سبب ہاکرز میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ ایسٹرن فری وے پر جانے کے لئے کرناک بندر برج کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اب اس فری وے پر جانے کے لئے لوگوں مسجد بندر اسٹیشن کی برج کا استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن ٹرافک کی وجہ سے یہاں محض 500 میٹر کا فیصلہ طے کرنے میں آدھہ گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے فری وی پر جانے والوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رمضان ختم ہوتے ہی محکمہ بی ایم سی اور ممبئی پولیس اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ علاقے کو ہاکرس مکت بنانے کے لئے صبح سے شام تک کارروائیوں میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مینارہ مسجد کی کھاؤ گلی میں بھی اسی طرز پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ پایدھونی پولیس تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر شری کانت پاٹل کے مطابق ہاکرس فری علاقہ بنانے کے لئے ہم محکمہ بی ایم سی کی ٹیم کے ساتھ پولیس فورس کو بھیجتے ہیں تاکہ مزاحمت کرنے والے ہاکرس یا غیر سماجی عناصر کوئی شر انگیزی نا کرسکیں چونکہ مسئلہ ٹرافک کا ہے اس لئے اس پر غور کرنا بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ مخدوم ماہمی فلائی اوور سے موٹر سائیکل سے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہی سبب ہے کہ بھنڈی بازار محمد علی روڈ میں ٹرافک کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔عام لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔