اس کیمپ میں بلالحاظ مذہب و ملت تمام افراد نے شرکت کی اور اپنے خون کا عطیہ کیا، شاہین باغ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ 'شیواجی مہاراج نے آپسی اتحاد اور مذہبی رواداری کی مثال قائم کی اور دنیا کو انسانیت کا پیغام دیا۔'
شاہین باغ سے اسی انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایک تعمیری جذبے کے تحت شاہین باغ میں عطیہ خون کا کیمپ رکھا گیا اس کیمپ کا انعقاد گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔