ETV Bharat / state

Nana Patole Slams BJP دہشت گردی اور بلیک میلنگ بی جے پی کا اصل کاروبار - مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ دہشت گردی اوربلیک میلنگ ہی اب بی جے پی کا اصل کاروبار بن گیا ہے لیکن یہ جمہوریت میں زیادہ دنوں چلنے والا نہیں ہے۔ Nana Patole Slams BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 8:46 PM IST

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی ای ڈی، سی بی آئی و انکم ٹیکس جیسی مرکزی ایجنسیوں کی مدد سے اپوزیشن کو مسلسل ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔ گزشتہ سات آٹھ سالوں میں بی جے پی لیڈروں کے بیانات پرنظر ڈالیں تو وہ حزبِ مخالف کو ڈرانے اور ان کی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے کارروائیوں کی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ دہشت گردی اوربلیک میلنگ ہی اب بی جے پی کا اصل کاروبار بن گیا ہے لیکن یہ جمہوریت میں زیادہ دنوں چلنے والا نہیں ہے۔ بی جے پی پر یہ شدید حملہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کیا ہے۔Nana Patole Slams BJP

مانسون اجلاس کے پہلے دن بدھ 17 اگست کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بھارتی جنتا پارٹی دہشت، خوف اور بھوک کا سہارا لے کر مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مظالم زیادہ دیر تک نہیں چلتے اور ایک دن بی جے پی کو اپنی اوقات نظر آجائے گی۔ پٹولے نے کہا کہ ہمارے ملک کے لوگ ظالم وجابر انگریزوں سے نہیں ڈرے تھے، لیکن اب آزاد بھارت میں بی جے پی انگریزوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرز پر حکومت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔ یہی طریقہ بی جے پی نے مہاراشٹر سے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لیے بھی اپنایا تھا۔

پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے کارروائی کی کتنی ہی دھمکیاں دی جائیں، مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈر اس طرح کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔ اپوزیشن پارٹی ہونے کے ناطے ہم عوام کے مسائل اٹھا رہے ہیں، لیکن حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ اس لیے اب اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے نام پر اپوزیشن کو دہشت زدہ کرنے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ اب ریاست میں ای ڈی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole on farmers problems 'اسمبلی اجلاس میں کسانوں کے مسائل پر حکومت سے جواب طلب کریں گے'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.