ETV Bharat / state

BJP's Public Meeting Failed اورنگ آباد میں بی جے پی کا عوامی جلسہ فلاپ

مہاراشٹر کے لوک سبھا حلقوں کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کی قرار داد میٹنگ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں شروع ہوئی اوع اس دوران اورنگ آباد میں ایک عوامی جلسہ ہوا لیکن جس وقت بی جے پی قومی صدر خطاب کر رہے تھے اس وقت بڑی تعداد میں جلسہ گاہ سے باہر جاتے ہوئے دکھائی دیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے میدان میں رکھی کرسیاں خالی ہوگئیں۔ BJP Public Meeting in Aurangabad

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 3:19 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 5:14 PM IST

BJP Flop Show in Aurangabad
بی جے پی کا عوامی جلسہ فلاپ
اورنگ آباد میں جی جے پی کا جلسہ

اورنگ آباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اورنگ آباد سے بی جے پی کے پارلیمانی انتخابات 2024 کا بگل بجا دیا ہے۔ شہر کے مراٹھواڑہ سنسکرتک منڈل میدان پر منعقد بی جے پی کے اجلاس عام سے جے پی نڈا نے خطاب کیا لیکن بی جے پی کے مقامی صدر شریش بوراڑکر اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام دکھائی دیے، اس کا ثبوت سنسکرتک منڈل میدان پر کثیر تعداد میں خالی کرسیاں ہیں۔ BJP President JP Nadda Visit Aurangabad

جب ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی جو اجلاس سے جا رہے تھے تو ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اجلاس میں شرکت کے لئے کافی دیر سے آئے تھے اب انہیں واپس گھر جانا ہے، یہ صرف سیاسی لیڈران کو دیکھنے آئے تھے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کئی مشکلات سے دوچار ہیں اسی لئے وہ اس پروگرام میں آئے تھے تاکہ اپنی پریشانی عوامی نمائندوں کو بتا سکیں لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی۔ BJP Flop Show in Aurangabad

ساتھ ہی اس جلسے میں کئی کسان بھی شامل ہوئے تھے جن کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں صرف سیاسی لیڈران نے اپنی بات کی ہے جبکہ کسانوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی اسی لیے یہ لوگ اجلاس سے واپس جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے کارکنان نے جلسہ گاہ سے نکل رہے لوگوں کو روکنے کی کافی کوشش کی لیکن لوگ نہیں رکے۔

دوسری جانب بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ادھو ٹھاکرے پر سخت نکتہ چینی کی۔ اس کے بعد ٹھاکرے گروپ کے ایم ایل اے امباداس دان وے نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ بی جے پی کے اجلاس میں بڑے تعداد میں کرسیاں خالی ہیں۔

Last Updated : Jan 3, 2023, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.