ETV Bharat / state

مہاراشٹر: بی جے پی رہنماؤں کی گورنر سے ملاقات آج - بی جے پی صدر کے انتخاب کا طریقہ کار

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے بی جے پی شیوسینا میں رسہ کشی جاری ہے۔ جب کہ موجودہ مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد 9 نومبر کو ختم ہونے کے ساتھ ہی ایوان کی سب سے بڑی جماعت کے رہنما آج گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کریں گے۔

مہاراشٹر: بی جے پی رہنماؤں کا وفد گورنر سے ملاقات کریں گا
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 10:25 AM IST

Updated : Nov 7, 2019, 12:12 PM IST

بی جے پی کےسینئر رہنما سدھیر منگٹی وار نے کہا کہ 'بی جے پی کا ایک وفد ریاستی یونٹ کے صدر چندرکانت پاٹل کی سربراہی میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرے گا۔

منگٹی وار نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی نے نئے ریاستی یونٹ صدر منتخب کرنے کے لیے ایک طریقہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگٹی وار نے کہا ، نئے ریاستی بی جے پی صدر کے انتخاب کا طریقہ کار 31 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت سازی سے متعلق بی جے پی- شیوسینا کے تعطل کا ایک حل متوقع ہے اور سبکدوش ہونے والی اسمبلی کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی نئی منتقلی عمل میں سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے پریس کانفرنس کرکے اعلان کیا تھا کہ وہ ریاست میں قائم ہونے والی حکومت میں وہ شامل نہیں ہوں گے اور حزب اختلاف کا بہتررول ادا کریں گے۔ جس کے بعد سیاسی پنڈتوں نے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کو ختم ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 7, 2019, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.