ETV Bharat / state

ممبئی: بی جے پی رہنما کا قاتل گرفتار

ملزم آشو، عرف پروین، عرف آکاش راجندر سنگھ مغربی اترپردیش کے خوفناک مرچی گینگ کا ایک اہم رکن سمجھا جاتا ہے -

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 12:28 AM IST

ممبئی: بی جے پی رہنما کا قاتل گرفتار
ممبئی: بی جے پی رہنما کا قاتل گرفتار

اترپردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما کے قتل سمیت کئی بڑے جرائم کے سلسلے میں مطلوب ایک بدنام زمانہ ملزم کو ممبئی کے مضافاتی علاقے سے پکڑ لیا گیا، جہاں وہ خاموشی سے پھل فروخت کرنے میں مصروف تھا۔

ملزم آشو، عرف پروین، عرف آکاش راجندر سنگھ، 32 برس کا ہے۔ جو مغربی یوپی کے خوفناک مرچی گینگ کا ایک اہم رکن سمجھا جاتا ہے - جس نے مبینہ طور پر ستمبر 2019 میں دھولانا (ضلع ہاپور) میں بی جے پی کے ایک مقامی رہنما راکیش شرما کو قتل کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (کرائم) اکبر پٹھان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ، اور اس کے ساتھیوں نے 6 جنوری ، 2020 کو نوڈا کے ایک ممتاز صنعتکار گوراو چندیل کو گولی مار کر ہلاک بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ ، اس کے خلاف قتل ، اغواء ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مزید 17 سنگین مقدمات بھی درج ہیں۔ جس میں یوپی ، ہریانہ اور دہلی میں ہوی جرائم کی وارداتیں بھی شامل ہے، ملزم ایک سال سے اس قانون کے شکنجے سے بچتا رہا اور اس کے سر پر پچیس ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

پٹھان نے مزید کہا ،"ایک سال فراری کی زندگی گزارنے کے دوران ، ملزم پنجاب ، ہریانہ ، یہاں تک کہ دہلی ، اور ممبئی کے مختلف مقامات پر ، اپنی شناخت اور شکل بدل کر پھل فروش اور دیگر کام کرتا تھا۔"

ممبی کرائم برانچ کو مخبروں کے نیٹ ورک کے ذریعے اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد ، اسے آج صبح جوگیشوری مضافاتی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔پٹھان نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لئے یوپی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: شمالی ہند سے مزدوروں کی واپسی، لیکن۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.