ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ادھو ٹھاکرے کے دورے پر بی جے پی رہنما حراست میں - مہاراشٹر کے اورنگ آباد

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شہر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے۔ اس دوران بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سے مل کر میمورنڈم دینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

BJP leader detained for bid to protest during Maha CM''s visit
ادھو ٹھاکرے کے دورہ اورنگ آباد کے دوران بی جے پی رہنما کی گرفتاری
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 6:51 PM IST

Updated : Feb 5, 2021, 8:15 PM IST

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے دورہ اورنگ آباد کے دوران بی جے پی رہنماؤں کو ملاقات کرنے سے روکنے پر پارٹی کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اورنگ آباد: ادھو ٹھاکرے کے دورے پر بی جے پی رہنما حراست میں

مہاراشٹرا کے وزیراعلی نے آج اورنگ آباد شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔ اِسی دوران بی جے پی سٹی صدر سنجے کینکر، ادھو ٹھاکرے کو میمورنڈم دینے کے لیے پروگرام کے مقام پر پہنچے اور ان سے ملنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔

BJP leader detained for bid to protest during Maha CM''s visit
ادھو ٹھاکرے کے دورہ اورنگ آباد کے دوران بی جے پی رہنما کی گرفتاری

اس دوران بی جے پی کارکنان اور پولیس میں بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد بی جے پی رہنما سنجے کینکر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

بی جے پی کارکنوں کے مطابق اورنگ آباد شہر میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں وہ وزیراعلی کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔

Last Updated : Feb 5, 2021, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.