ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں آج کسان مورچہ نے بی جے پی کی قیادت میں احتجاجی جلسہ کیا۔ مراٹھواڑہ میں اضافی بارش کے سبب کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر میں پھیلی ہوئی فصل تباہ و برباد ہوگئی ہے۔ بی جے پی کسان مورچہ کا مطالبہ ہے کہ مراٹھواڑہ کے کسانوں کو فی ایکڑ پچاس ہزار روپے معاوضہ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:مالیگاؤں کا نوجوان پہلوان مہاراشٹر کیسری مقابلے کے لیے منتخب
مراٹھواڑہ میں اضافی بارش کے سبب کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی کی قیادت میں کسان مورچہ نے اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی جلسہ کیا۔ اس جلسے میں بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا۔
بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی صدر واسود دیوے کاڑے کا کہنا ہے کہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں اضافی بارش کی وجہ سے بائیس لاکھ ہیکٹر زمین پر اگی ہوئی فصل متاثر ہوئی ہے، لیکن ریاست کی ادھو ٹھاکرے حکومت کسانوں کو صرف دلاسے دے رہی ہے، کسان مورچہ نے ہر کسان کو فی ایکڑ پچاس ہزار روپئے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔