ETV Bharat / state

بی جے پی اکثریت ملنے کے بعد بھی اقتدار سے دور - مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری

مہاراشٹر میں نئی سیاسی صف بندی شروع ہوچکی ہے۔ شیو سینا نے مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے طے شدہ فارمولے سے منحرف ہونے کے بعد بی جے پی سے اتحاد توڑنے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی اکثریت ملنے کے بعد بھی اقتدار سے دور
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 9:59 AM IST

بی جے پی - شیوسینا کے درمیان 30 برسوں کا اتحاد رہا۔ لیکن مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے شیوسینا کے 50-50 کے فارمولے کو بی جے پی نے تسلیم نہیں کیا۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے شیوسینا کے 50-50 فارمولے پر کہا تھا کہ انتخابات سے قبل عہدوں کے لیے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد دنوں جماعتوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی۔ اور آخر میں دونوں کے رشتے اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ دونوں نے اپنے پنے راستے جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

خبریں ہیں کہ شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رابطے میں ہے اور ہوسکتا ہے شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس حکومت سازی کرے کیوں کہ اس تعلق سے قیاس آرائیاں کافی تیز ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیوسینا کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔ کیوں کہ گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے کہہ دیا تھا کہ وہ ریاست میں حکومت سازی نہیں کرپائیں گے کیوں کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے اتنے اراکین اسمبلی کی حمایت نہیں ہے جتنی کہ درکار ہیں۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.