ETV Bharat / state

مہارشڑ: بی جے پی امیدواروں کے نام کا اعلان - مہاراشٹر بی جے پی اسمبلی امیدوار

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے 125 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا اور وزیراعلی دیویندر فڑنویس ناگپور جنوب-مغربی اسمبلی سیٹ پر پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:11 PM IST

بی جےپی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے حصہ لیا۔

بی جےپی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارٹی کی مہاراشٹر اکائی کے صدر چندرکانت دادا پاٹل تھروڈ سیٹ پر امیدوار ہوں گے۔

پارٹی نے 12حالیہ ارکان اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے جبکہ 12خواتین کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔
پارٹی نے شیواجی اور تلک کی اولادوں کو بھی امیدوار بنایا ہے۔

ستارا لوک سبھا ضمنی انتخابات کےلئے بی جےپی نے شیواجی کی اولاد ادین راجے بھوسلے کو امیدوار بنایا ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ مہاراشٹر میں بی جےپی چار پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے اور دعوی کیا کہ الیکشن میں وہ تین چوتھائی اکثریت سے جیتے گی اور ریاست میں پھر سے حکومت بنائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.