اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جالنہ سے ممبئی جانے والی وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کے دعوت نامے میں نام نہ ہونے پر ریلوے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وندے بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ جب رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور ان کے کارکن اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن وندے بھارت ٹرین کا استقبال کرنے پہنچے تو بی جے پی کارکنانوں نے جئے شری رام اور مودی زندآباد کے نعرے لگائے۔ اسی کے جواب میں مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر نے بھی نعرے بازی کی، ماحول کو خراب ہوتا دیکھ شہر پولیس نے ایم ائی ایم کے حامیوں کو ریلوے اسٹیشن کے باہر کر دیا، اور ایم پی امتیاز جلیل ایک کیبن میں چلے گئے۔ حالات کو بگڑتے دیکھ اورنگ آباد پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر کھڑک پولس انتظامات لگا دیا۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران اب تمام سرکاری پروگراموں میں جئے شری رام اور بی جے پی کے نعرے لگیں گے، اور پولیس بھی ان بی جے پی کارکنان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گی۔ اس وقت امتیاز جلیل ریلوے اسٹیشن سے جا رہے تھے۔ اس دوران بی جے پی کی کچھ خواتین نے ایم پی امتیاز جلیل کو بھی گھیر لیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کیلئے دعوت نامہ نہ ملنے پر ایم پی امتیاز جلیل ناراض
اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کا استقبال کرنے کے لیے بی جے پی کے بہت سے کارکنان موجود تھے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وندے بھارت ٹرین شروع کر کے اتنا اچھا کام کیا ہے، لیکن ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان وندے بھارت ٹرین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی جے شری رام کے نعروں پر سوال پوچھا گیا تو بی جے پی کے لیڈران کا کہنا ہے، کہ وہ ہمیشہ ہی ہر جشن کے موقع پر جے شری رام کے نعرے لگاتے ہیں۔