ETV Bharat / state

چلتی گاڑی سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار - snatcher snatched gold chain in filmy stylE

شہر ناسک میں شاہراہ پر لٹیرے فلمی انداز میں سونے کے زیورات لوٹ کر بھاگ گئے۔

بائک سوار اُچکے نے چلتی گاڑی سے دو لاکھ کے زیوارت لوٹے
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 4:10 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت صنعتی شہر ممبئی سے متصل بھیونڈی کے كشیلی علاقے سے گنیش درشن کے بعد ایک خاتون موٹر سائیکل سے اپنے شوہر کے ساتھ گھر جارہی تھی۔

اسی دوران خاتون سے موٹر سائیکل سوار لٹیرے نے سونے کی چین اچک لیا اور فلمی انداز میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق 35برس کی خاتون روپالی سندیپ پاٹل نامی خاتون اپنے شوہر سندیپ پاٹل اور بیٹے کے ساتھ كشیلی واقع اپنے رشتہ دار کے گھر گنیش درشن کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

وہ ممبئی ناسک شاہراہ کے پمپلاس پھاٹا پہنچے تھے اسی درمیان پیچھے سے آ رہے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار دو لٹیروں نے ان کا پیچھا کیا جس کے سبب پیشے سے وکیل سندیپ اپنی موٹر سائیکل سنبھالنے لگے۔

اسی درمیان پیچھے بیٹھے لٹیرے نے ان کی اہلیہ کے گلے سے تقریباً دو لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کے ساڑھے چھ تولہ سونے چین لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پمپلاس راجنولی اور ممبئی ناسک شاہراہ پر اس طرح چین اچکنے والے گروہ سرگرم ہیں جو اکثر موٹ سائیکل اور آٹو رکشا پر سوار خاتون کو نشانہ بناتے ہیں۔

روپالی کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کے 24 گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

بھیونڈی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی ناسک شاہراہ پر خواتین کو گزشتہ دو برسوں سے مسلسل نشانہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس شاہراہ پر خواتین کے ساتھ ہونے والے لوٹ کے متعدد واقعات کا اب تک پردہ فاش نہیں ہوسکا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بھیونڈی پولیس اس واردات میں شامل ملزمین کو گرفتار کر کے لوٹے گئے سامان برآمد کر پاتی ہے یا نہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 2:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.