ETV Bharat / state

بھیونڈی کارپوریشن کی کاروائی سوالوں کے گھیرے میں

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ایک موٹر سائیکل پر دو افراد کے سوار ہونے اور ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیاجارہا ہے۔

بھیونڈی کارپوریشن کی کاروائی سوالوں کے گھیرے میں
بھیونڈی کارپوریشن کی کاروائی سوالوں کے گھیرے میں
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 11:04 PM IST

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن ایڈیشنل کمشنر نے شہر پربھاگ پانچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو موٹر سائیکل پر دو افراد کے سوار ہونے اور ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

سنیچر کو اسسٹنٹ میونسپل کمشنرز کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھامنکر ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر دو افراد کے سوار ہونے اور ماسک نہ پہننے والے 20 موٹر سائیکل سوار پر کارروائی کی۔

جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے والے کئی موٹر سائیکل سواروں کو کورونا مریضوں کو لیجانے والی ایک ایمبولینس میں بٹھاکر ڈرائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

کارپوریشن کی اس کارروائی کی وجہ شہریوں میں زبردست خوف وہراس کا ماحول ہے۔ مگر وہیں شہری کورونا مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینس میں جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے بٹھائے جانے پر زبردست تنقید کررہے ہیں ۔

اور کہہ رہے ہیں کہ کارپوریشن کو اس طرح کی کارروائی کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ ایمبولینس میں بٹھائے جانے سے اگر کسی کو کورونا جیسی مہلک بیماری ہوگئی تو اس کا کوئی ذمہ دار کون ہوگا؟

بھیونڈی کارپوریشن کی کاروائی سوالوں کے گھیرے میں

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے اس کارروائی کے دوران موجود اسسٹنٹ کمشنر سودام جادھو سے پوچھا تو انہوں نے واضح طور پر کہاکہ میونسپل کمشنر نے انہیں حکم دیا ہے کہ اس طرح کی کارروائی کریں تاکہ لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوسکے۔

وہیں وہاں موجود ایک اور اسسٹنٹ کمشنر شمیم انصاری نے کہاکہ انہیں کمشنر کے حکم پر کاروائی شروع ہوئی ہے اور جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے والوں کو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے کام لگائے جانے کی تجویز ہے۔

سوادھین سنستھا کے صدر منوج شریواستو نے کہا کہ کورونا مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینس میں جرمانہ کی رقم ادا کرنے میں ناکام شہریوں کو بٹھایا جانا بالکل بھی درست نہیں ہے۔ اگر کارپوریشن کی منشا شہریوں کو ماسک کی طرف راغب کرنے کی ہے تو 30 روپے لیکر ماسک مہیا کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.