ETV Bharat / state

مسجد میں مفت آکسیجن کی سہولت

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کی ایک مسجد میں مریضوں کے لیے مفت آکسیجن کا انتظام کیا گیا ہے۔

مسجد میں مفت آکسیجن کی سہولت
مسجد میں مفت آکسیجن کی سہولت
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 10:36 PM IST

شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں کے بند ہونے اور سرکاری اسپتال کے کووڈ 19 اسپتال میں تبدیل ہونے کے بعد شہر کے مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتالوں میں وقت پر بیڈ مہیا نہیں ہوتا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے سبب آکسیجن بیڈ وقت پر نہ ملنے کے سبب مریضوں کی موت ہو رہی تھی جس کے مدنظر جماعت اسلامی ہند، ایم پی جے اور مکہ مسجد ٹرسٹ نے مسجد کے اندر پانچ آکسیجن بیڈ اور 10 آکسیجن سلنڈر، پانچ ڈاکٹرز کی ٹیم کا انتظام کیا تاکہ سانس لینے کی دشواری والے مریضوں کو وقت پر آکسیجن فراہم کیا جا سکے۔

مفت آکسیجن کی سہولت
مفت آکسیجن کی سہولت

مسجد ٹرسٹ کی اس کوشش کی تمام حلقوں میں ستائش ہو رہی ہے۔ مسجد صرف نماز پڑھنے کی جگہ نہیں ہے، یہاں ہر وہ کام ہونا چاہئے جس سے سماج کے لوگوں کا فائدہ ہو۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے مسجد ٹرسٹیان اس انتہائی اہم فریضہ کو انجام دے رہے ہیں۔

مکہ مسجد کے ٹرسٹی ریاض شیخ نے بتایا کہ مسجد میں پانچ آکسیجن بیڈ اور 10 سلنڈر کی مدد سے تقریباً 123 مریضوں کو مفت میں آکسیجن فراہم کرایا جا چکا ہے۔

اس مسجد کے دروازے آکسیجن کے لیے سبھی قوم و مذہب کے لیے کھلے ہوئے ہیں، وہ یہاں سے اس سہولیات سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔

مفت آکسیجن کی سہولت
مفت آکسیجن کی سہولت

کورونا وائرس وباء کے بعد شہر کی تمام مساجد گزشتہ تین ماہ سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی عام نمازیوں کے مکمل طور سے بند ہے۔

اسی درمیان شہر میں کورونا وباء سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ آکسیجن کی دشواری والے مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتالوں کا چکر لگانا پڑتا تھا۔ وقت پر آکسیجن نہ ملنے سے ہونے والی اموات کے بعد مکہ مسجد کے ٹرسٹیاں نے متفقہ طور پر مسجد کے احاطہ کو آکسیجن کی سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جماعت اسلامی کے اشتراک سے اس مسجد کے ٹرسٹ نے پانچ ڈاکٹرز کی ٹیم اور پانچ آکسیجن بیڈ اور 10 سلنڈر کا انتظام کر اس خدمت خلق کے کام کو شروع کیا ہے، جس سے مقامی افراد کو فائدہ مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.