ETV Bharat / state

بھیونڈی کو ریڈ زون سے نکال کر صنعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ - بھیونڈی کی خبریں

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کو تھانے ضلع کے ریڈ زون سے نکال کر صنعتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 14, 2020, 5:48 PM IST

کو لیکر نافذ کیے گئے ملک گیر لاک ڈاون کے سبب بھیونڈی کے تمام پاورلوم کارخانے بند ہے اور اب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پاورلوم مزدور نقل مکانی کر اپنے آبائی وطن لوٹ رہے ہیں۔

لاک ڈاون کے سبب بند پاور لوم کارخانوں کو شروع کرنے کے لیے مہاراشٹر سماج وادی پارٹی صدر ابو عاصم اعظمی اور بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے نائب وزیر اعلیٰ سے بھیونڈی کے زمینی حقائق اور پاورلوم مالکان و مزدوروں کے بدترین صورت حال سے واقف کراتے ہوئے صنعتی شہر میں پاورلوم کو شروع کرنے کی جانب عملی اقدامات کی درخواست کی۔

مزید یہ کہ دونوں رہنماؤں نے پاور لوم مالکان کی دگرگوں صورت حال کے پیش نظر صنعتی اور رہائشی بجلی بلوں کو مکمل طور پر معاف کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔

بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ

رئیس شیخ نے مکتوب کے ذریعہ اجیت پوار کو بتایا کہ بھیونڈی میں پاور لوم مالکان اور مزدوروں کے حالات انتہائی خراب ہے، مالکان لاکھوں روپوں کی سرمایہ کاری کے بعد بھی بھوکمری کے دہانے پر کھڑے ہیں اور مزدوروں کی نقل مکانی مسلسل جاری ہے اس لیے حکومت، بھیونڈی کو تھانہ کے ساتھ موازنہ نہ کرتے ہوئے اسے ریڈ زون سے علیحدہ کرکے یہاں پاور لوم اور اس سے منسلک چھوٹے چھوٹے کاروبار کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے کارخانے مکمل طور پر بند ہیں اور ان مشکلات میں بھی پاور لوم مالکان اہل خانہ کی کفالت مشکل سے کرپارہے ہیں۔

پاور لوم مالکان اور عام شہریوں کی معاشی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بھیونڈی کے سبھی رہائشی اور کمرشیل بجلی بلوں کو مکمل طور پر معاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.