ETV Bharat / state

Adil Ansari Win Bronze تیر اندازی مقابلے میں بھیونڈی کے عادل انصاری نے کانسے کا تمغہ جیتا، مودی نے کی حوصلہ افزائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:06 PM IST

بھیونڈی کے عادل انصاری نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلہ تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ حاصل کر کے پھر ایک بار ملک وملت کا نام روشن کیا ہے علاقائی سطح پر اُنہیں مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے جب اُنہیں ٹویٹر ایکس پر مبارک بعد پیش کی گئی تو بھیونڈی والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

تیر انداز مقابلے میں بھیونڈی کے عادل انصاری نے کانسے کا تمغہ جیتا،وزیر اعظم مودی نے کی حوصلہ افزائی

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے تجارتی مرکز ممبئ سے متصل تھانے ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ بھیونڈی کے رہنے والے عادل انصاری نے چین میں جاری پیرا ایشین گیمز میں تیر اندازی مقابلے میں کانسے کاتمغہ جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کیا۔

عادل ابھی چائنا میں ہیں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عادل انصاری نے کہا کہ مجھے جو بھی ملا یہ میری آٹھ سال کی مشقت محنت جدوجھد کا نتیجہ ہے اور جلد ہی ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں شامل ہونے کا مجھے موقع بھی ملےگا یہ میرے لیے بہت اہم اور فخریہ لمحہ ہے جسکے بیان نہیں کیا جاسکتا۔

عادل نے بتایا کہ سن 2000 میں ندی میں چھلانگ لگائی اور وہ حادثے کا شکار ہوگئے۔اانکی گردن اور اسپاینل کارڈ بری طرح سے اس حادثے کہ شکار ہوگئی آج 90 فیصد جسم مفلوج ہے انگلیوں میں جنبش نہیں ہے لیکن ہمت نہیں ہاری ان سب کے باوجود میں نے تیر اندازی کے وہ سارے سامان جو میرے لیے اہم ہے اُسے اپنے سہولت کے حساب سے بنایا اور محنت شروع کر دی اور آج یہ کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:Roti Bank in Aurangabad پچھلے نو سالوں سے روٹی بینک غریبوں کو دو وقت کا کھانا فراہم کررہا ہے

چونکہ تر اندازی میں کھلاڑی کے انگلیوں میں جنبش ضروری ہے لیکن عادل کے حادثے کے بعد وہ جنبش ختم ہوگئی جسکے لئے اُنہوں نے اپنی کمان میں کچھ تبدیلیوں کے ذریعے اسکا کہ کنٹرول انگلیوں کے بجائے منہ سے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.