ETV Bharat / state

بھیونڈی: پستول کے ساتھ چار نوجوان گرفتار - Shantinagar Pipeline

بھیونڈی میں دو دیسی ساختہ پستول کے ساتھ چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مشتبہ حرکتوں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جب ان سے تفتیش کی گئی تو ان کے قبضے سے پستول برآمد ہوئی ہے۔

Bhiwandi: Four youths arrested with pistols
بھیونڈی میں دو دیسی پستول کے ساتھ چار نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 12:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی کے دو مختلف علاقوں سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ پستول اور چار زندہ کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ شب دو افراد کو شام کے سات بجے نیلم پورہ پولیس اسٹیشن کی حددو میں واقع النور گرلز ہائی اسکول کے سامنے مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے جس پر تفتیش کی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان پستول کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کرنے کے دوران دونوں افراد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ تبھی پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے دیسی ساختہ پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے محمد حنیف نعیم الدین شیخ (28 برس) ساکن نادینکا بھیونڈی اور سیف اعجاز مومن (24) ساکن مہاڈا کالونی بھیونڈی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

وہیں دوسرا معاملے رات دو بجے کے درمیان شانتی نگر پائپ لائن بھیونڈی کے قریب دو افراد مشکوک حالت میں چل رہے تھے۔ جب پولیس نے عتیق احمد زبیر احمد انصاری (22) ساکن رحمت پورہ بھیونڈی اور ساحل محمد اظہر انصاری (19) ساکن گلزار نگر بھیونڈی کو حراست میں لے کر تلاشی لی تو تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ایک دیسی پستول زندہ کارتوس اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.