ETV Bharat / state

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کی سیڑھیوں پر کانگریسی کارپوریٹرز کا احتجاج - کارپوریٹرز کا احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں پیر کو کانگریسی کارپوریٹرز نے پرائیوٹ اسپتالوں کے غیر پیشہ وارانہ رویہ اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کی سیڑھیوں پر کانگریسی کارپوریٹرز کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 10:45 PM IST

نان کووڈ مریضوں کا علاج نہ کرنے والے نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی اور کووِڈ اسپتال میں بہتر سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریسی کارپوریٹرز نے میونسپل کمشنر کے دفتر کے سامنے بیٹھ کر زبردست نعرے بازی کی۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا نے کانگریسی وفد کو نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کارپوریٹر فراز بہاؤالدین نے بتایا کہ شہر میں نجی اسپتالوں میں نان کووِڈ مریضوں کا علاج نہیں کیا جارہا ہے۔ نجی اسپتالوں میں علاج کے لیے جانے والے نان کووِڈ مریضوں کو کووِڈ ٹیسٹ کروانے کے بہانے واپس کر دیا جاتا ہے۔نیز کووِڈ کی جانچ کے بعد بھی مختلف بہانوں سے انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیرانی پاڑہ میں رہائش پذیر ایک حاملہ خاتون کو دو مرتبہ انٹی جینٹ ٹیسٹ منفی پائے جانے کے باوجود اسے شہر کے کسی بھی اسپتال میں داخلہ نہیں مل سکا تو اسے چمبورکے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نجی اسپتالوں کے خلاف اس طرح کی درجنوں شکایات یومیہ ہمیں مل رہی ہے۔ لیکن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے اب تک کسی بھی اسپتال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ذریعہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے بنائے گئے اسپتالوں میں من مانے طریقے سے بھاری بھر کم بل بنایا جارہا ہے۔جس سے مریض کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کی سیڑھیوں پر کانگریسی کارپوریٹرز کا احتجاج

کارپوریٹر فراز بابا نے میونسپل انتظامیہ کو متنبہ کیا اگر انتظامیہ نے وقت رہتے اپنا کام ایمانداری سے نہیں کیا توکورونا سے متاثر مریضوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جائے گا اور یہ شہر قبرستان بن جائے گا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے مقامی صدر، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین حلیم انصاری، کارپوریٹر شاف مومن،پرویز مومن،وسیم انصاری،ڈاکٹر زبیر انصاری، کانگریس کے ترجمان اقبال صدیقی اور کئی کارپوریٹر و کارکنان موجودتھے۔

واضح رہے کہ شہر میں نان کووِڈ مریضوں کی ہلاکت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے میونسپل کمشنر کو ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاتھا۔

وزیر برائے صحت کے حکم کے بعدمیونسپل کمشنرنے پرائیوٹ اسپتالوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے اسپتال میں داخل نہ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

کمشنر نے فون نمبر کے ساتھ ٹول فری نمبر جاری کیا تھا اور شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ نجی اسپتالوں کے خلاف شکایت درج کریں جنہیں اسپتال میں داخلہ نہیں مل رہا ہے۔ اتوار کو شہر کے دورے پر آئے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے بھی نجی اسپتالوں کے رول پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کارپوریشن نے کسی بھی نجی اسپتال کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.