ETV Bharat / state

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل - اسمبلی حلقہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی پارلیمانی نشست کے ووٹز کی گنتی کے لئے تمام تر تیاری مکمل ہوچکی ہیں۔

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل
author img

By

Published : May 22, 2019, 2:51 AM IST

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کے الیکشن افسر کشن جاولے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

بھیونڈی پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل

انھون نے مزید کہا کہ پرامن طریقے سے ووٹوں کی گنتی کو لیکر تمام افسران اور ملازمین کو تربیت دینے کا عمل بھی پورا کرلیا گیا ہے۔ ہر اسمبلی حلقہ کے پولنگ مراکز کے مطابق تقریبا 35 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کے بعدوی وی پیٹ مشینوں کی پرچیو ں کے ملانے میں وقت لگنے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں 17 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

الیکشن افسر کشن جاولے کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران آنے والے امیدواروں کے نمائندوں اور صحافیوں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع پریسیڈینسی اسکول کی پہلی منزل پراسٹرانگ روم بنایا گیا ہے۔ جہاں سخت سکیوریٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی تیسرے منزل پرایئرکنڈیشن کمروں میں کی جائے گی۔ جہاں ہر اسمبلی حلقہ کیلئے پینل بنائے گئے ہیں۔جس میں ہر اسمبلی کے لیے الگ الگ14/ ٹیبل سمیت 6 اسمبلی حلقوں کے لئے کل 84 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ووٹوں کی گنتی کا کام صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع جائے گا۔

سب سے پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

اسمبلی حلقہ کی بنیاد پر بھیونڈی مشرق اسمبلی حلقہ میں 21 راؤنڈ اور مرباڑ اسمبلی میں تقریباً 35 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی مکمل کی جائے گی۔ جس میں ایک راؤنڈ میں کم از کم 30 سے 40 منٹ کا وقت لگنے کی توقع ہے۔ جس کے تحت ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے میں 17 سے 18 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہر اسمبلی حلقہ کے 5 پولنگ مراکز کی کو لاٹری کے ذریعہ نکال کر کروی وی پیٹ مشین کی پرچیوں ملایا جائے گا۔ اس طرح سے 30 پولنگ مراکزسمیت کلیان مغرب کے 2 بھیونڈی مغرب کے ایک اور مرباڑ اسمبلی کے ایک پولنگ سٹیشن سمیت کل 34 پولنگ مرکز کے وی وی یپیٹ مشین کی پرچیاں ملایا جائے گا۔

ووٹوں کی گنتی کے لیے افسران، ملازمین سمیت سپروائزر، مائیکروں سپروائزر کے علاوہ 150 دیگر ملازمین سمیت 450 ملازمین کو تعینات گیا ہے۔

Intro:بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی کی تیاری مکمل

Body:بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی کی تیاری مکمل

Conclusion:بھیونڈی پارلیمانی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی کی تیاری مکمل
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.