نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) اور تھانے، ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی بچاؤ مہم جاری ہے۔ مرنے والوں میں آٹھ بچے دو سے چودہ برس کے درمیان کے ہیں۔
بھیونڈی نظام پور سٹی میونسپل کارپوریشن (بی این سی ایم سی) کے حکام کے مطابق ملبہ میں تقریباً 20 سے 25 لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔
بی این سی ایم سی کے رابطہ عامہ کے افسر ملند پالسولے نے کہا کہ 'مقامی لوگوں کے مطابق ملبہ کے اندر کم از کم 20-25 لوگ ابھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے نوٹس میں یہ بھی آیا کہ بجلی کرگھا چلانے والے کچھ مزدور گراؤنڈ فلور پر سوئے ہوئے تھے۔ بھیونڈی کی 36سالہ پرانی جلانی عمارت پیر کی صبح سویرے تین بجکر 30منٹ پر بیٹھ گئی۔ اس میں کل ملاکر 40 فلیٹ تھے اور تقریباً 150لوگ رہتے تھے۔ حادثہ کے وقت 62 لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا'۔