ETV Bharat / state

بھیونڈی : سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی - بھیونڈی

مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی میں اور مضافات میں ہونے والے دو مختلف سڑک حادثات میں طالب علم سمیت ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔

سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی
سڑک حادثے میں دو ہلاک، ایک زخمی
author img

By

Published : Jan 15, 2020, 11:50 PM IST

بھیونڈی میں دو دلخراش سڑک حادثے پیش آئے جس میں دو افراد کی موت ہوگئی، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کوگرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے حادثہ میں نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر تلاش شروع کردیا ہے۔

پہلا حادثہ تعلقہ کے کالوار میں موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی، اس حادثے میں امئے ارون پاٹل نامی 12 ویں جماعت کے طالب علم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ہے جبکہ اس کے ساتھ کالج جارہے پرشانت سنجے پاٹل شدید زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے کالہیر کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسرا حادثہ ممبئی۔ناسک شاہراہ پر مانکولی فلائی اوور کے قریب گودام میں کام کرنے جارہی ایک خاتون کو انجور پھاٹا سے ٹرن لینے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اس حادثہ میں تائی پنڈت دیوكر نامی 35 سالہ خاتوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ہے۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی نارپولی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کا پنچنامہ کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اندرا گاندھی اسپتال میں بھیج دیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور ششی کانت پانڈے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.