چندر شیکھر آزاد نے اورنگ آباد صوبیداری گیسٹ ہاوس سے ایک ریلی نکالی جو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔
چندر شیکھر نے بھڑکل گیٹ پر واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کو ہار پہنا کر ترنگا پرچم لہرایا۔
اس دوران انہوں نے بھارت بند میں بھیم آرمی کی حمایت کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ایک جمہوری ملک ہے اور اگر عوام کو کسی بھی قانون سے کوئی تکلیف ہے تو حکومت کو اسے واپس لینا چاہیے۔
اس کے علاوہ چندر شیکھر آزاد سہ پہر تین بجے اورنگ آباد کے شاہین باغ میں خطاب کریں گے جہاں گزشتہ کئی روز سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔