ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات

ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 1،25،101 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات
author img

By

Published : May 23, 2020, 12:26 PM IST

Updated : May 23, 2020, 12:39 PM IST

ملک میں 50 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،25،101 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات

ملک میں كووڈ -19 وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہو گئی۔ جمعہ کے مقابلہ ہفتہ کو ہلاک والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

جمعہ کے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں كووڈ -19 سے 148 افراد کی موت ہوئی تھی۔ انفیکشن کے بڑھتے کیسزکے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3250 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہو نے والے لوگوں کی کل تعداد 51،784 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور کل متاثرین کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44582 ہو گئی ہے اور کل 1517 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12583 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک 14،753 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 98 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7128 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تفصیلات

کورونا وائرس کے کیسز میں ’فائیو فیگر‘ کے اعداد و شمار کی فہرست میں گجرات تیسرے نمبر پر ہے. یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 13268 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 802 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 5880 لوگ اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریكارڈ 660 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے ریکارڈ 14 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ یہاں اب تک 12،319 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد208 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5897 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے۔ یہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 6494 اور 153 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3680 لوگ مکمل طورپر ٹھیک ہوئے ہیں۔

Last Updated : May 23, 2020, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.